跳到主要內容

اردو

انتباہ

چیف ایگزیکٹو کی ویب سائٹ کا اردو ورژن صرف منتخب مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی میں حاصل کر سکتے ہیں۔

خوش آمدید پیغام

Chief Executive, John Lee

اس اہم سنگم پر جب کہ ہانگ کانگ مادرلینڈ میں واپس شمولیت کی 25ویں سالگرہ مناتے ہوئے استحکام سے خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کررہا ہے، مَیں مرکزی عوامی حکومت (سنٹرل پیپلز گورنمنٹ) کی طرف سے چَھٹی مُدت کے لیے خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ (HKSAR) کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر منتخب اور تقرر کیے جانے پر فخر محسوس کررہا ہوں اور میں اِس بہت بڑی ذمہ داری سے مکمل طور پر آگاہ ہوں جو اس عہدہ کی وجہ سے مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ میں چَھٹی مدت کے لیے HKSAR حکومت کی قیادت کرتے ہوئے "ایک مُلک، دو نظام"، "ہانگ کا کا انتظام سنبھالنے والے ہانگ کانگ کے لوگ" کے اصولوں کا جامع اور درست طور پر اطلاق کرنے اور بنیادی قانون (Basic Law) کے بالکل عین مطابق اعلیٰ سطح کی خودمختیاری کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

"ایک ملک، دو نظام" کا کامیاب نفاذ ہانگ کانگ کی مادر لینڈ میں واپسی کے بعد سے طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کے لیے اب تک کا بہترین آئینی تحفظ ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے ہنگاموں کے بعد، ہانگ کانگ نے افراتفری سے نظم و نسق کی طرف ایک بڑی تبدیلی حاصل کی ہے، اور خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کے اہم مرحلے پر ہے۔

ہانگ کانگ کی ترقی کی مضبوط بنیاد نسل در نسل ہمارے ہانگ کانگ کے لوگوں کی محنت سے منسوب ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے طور پر اپنے دور میں، مَیں اگلے پانچ سالوں میں ہانگ کانگ کی ترقی کو استحکام سے آگے لے جاتے ہوئے زیادہ خوشحالی تک بڑھانے کے لیے مناسب وقت کا بہترین استعمال کروں گا۔ میں عوام پر مبنی طرز حکمرانی کو آگے بڑھاؤں گا اور لوگوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نتیجہ خیز انداز اپنانے کی ضرورت پر زور دوں گا۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ عوام پر مبنی اِس طرز حکمرانی کے ذریعے، ہم سازگار حالات اور ترقی کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں تاکہ لوگ ہماری کامیابی کے ثمرات کو تکمیل کے زیادہ احساس کے ساتھ بانٹ سکیں۔ HKSAR کی چَھٹی مدتِ حکومت، طرز حکمرانی کی افادیت میں اضافہ اور ہانگ کانگ کی بین الاقوامی مسابقت کو بڑھانے میں متحد اور عملیت پسندی کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ اپنے کام اور اعمال کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرے گی اور اختلافات کو کم کرے گی تاکہ ہانگ کانگ کو ایک زیادہ قابل رہائش اور کھلے شہر کے طور پر تعمیر کیا جاسکے جہاں باہمی اعتماد اور امید غالب ہو۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے، میں آپ کو اپنے طرزِ حکمرانی اور مستقبل کے کام کی سِمت کے حوالے سے مزید آگاہی دینا، اور آپ سے بہتر طور پر مُنسلک ہونا چاہتا ہوں۔ آیئے مِل کر ہانگ کانگ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں!

signature

جان کے سی لی (John KC Lee)
چیف ایگزیکٹیو
خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ

سوانح عُمری

مسٹر جان کے سی لی (Mr. John KC Lee)، GBM, SBS, PDSM, PMSM

مسٹر جان لی (Mr John Lee) 1957 میں پیدا ہوئے تھے۔ 1977 میں آپ نے ہانگ کانگ پولیس فورس میں پروبیشنری انسپکٹر آف پولیس کے طور پر شمولیت اختیار کی اور 2010 میں ترقی پاکر ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے عہدہ پر پہنچے۔ آپ نے فورس میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر (جرائم)، ڈائریکٹر آف کرائم اینڈ سیکیورٹی، اور ڈپٹی کمشنر (منیجمنٹ) شامل ہیں۔آپ نے آسٹریلیا کی چارلس سٹرٹ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

2012 میں مسٹر لی (Mr Lee) کو انڈر سیکریٹری برائے سیکیورٹی مقرر کیا گیا تھا جب کہ 2017 میں آپ کو سیکریٹری برائے سیکیورٹی مقرر کیا گیا۔ سیکیورٹی بیورو میں خدمات سرانجام دینے کے دوران، آپ امن و امان، امیگریشن اور کسٹمز کنٹرول، فائر اینڈ ایمرجنسی ریسکیو سروسز، اصلاحی خدمات، حکومتی ہوابازی خدمات اور دیگر شعبہ جات کے لیے سیکیورٹی پالیسیوں کی تشکیل کے لیے ذمہ دار تھے۔ آپ نے بیورو کے تحت منظم خدمات کے چھ محکموں اور دو معاون فورسز کی نگرانی اور انہیں منظم کیا۔

2021 میں مسٹر لی (Mr Lee) کو چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا۔ پالیسی کے انتظام و انصرام کے حوالے سے چیف ایگزیکیٹو کی معاونت کرنے کےعلاوہ، مسٹر لی (Mr Lee) 9 پالیسی بیوروز کے کام کی نگرانی، مختلف بیوروز اور محکمہ جات میں پھیلے ہوئے کام میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ ایگزیکیٹو اداروں اور مقننہ کے درمیان اچھے تعلق کو فروغ دینےکے ذمہ دار تھے۔

8 مئی 2022 کو، مسٹر لی (Mr Lee) نے خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو کے انتخابات جیت لیے، اور 20 مئی 2022 کو آپ سنٹرل پیپلز گورنمنٹ کی طرف سے چَھٹی مُدت کے لیے چیف سیکریٹری مقرر کیے گئے۔ مسٹر لی نے 1 جولائی 2022 کو عہدہ سنبھالا۔