跳到主要內容
 

ایگزیکیٹو کونسل

انتباہ

ایگزیکٹو کونسل کی ویب سائٹ کا اردو ورژن صرف منتخب مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی میں حاصل کر سکتے ہیں۔

ایگزیکیٹو کونسل کا دائرہ کار

بُنیادی قانون (Basic Law) کے تحت، ایگزیکیٹو کونسل دراصل پالیسی کی تشکیل میں چیف ایگزیکیٹو کی معاونت کےلیے ایک ادارہ ہے۔ ایگزیکیٹو کونسل کا اجلاس عمومی طور پر ہفتہ میں ایک بار ہوتا ہے۔ چیف ایگزیکیٹو اس میٹنگ کی صدارت کرتا ہے۔ عہدیداروں کی تقرری، برطرفی اور نظم و ضبط اور ہنگامی حالات میں اقدامات کو اپنانے کے علاوہ، پالیسی کے حوالے سے فیصلے کرنے، قانون ساز کونسل میں بل پیش کرنے، ثانوی قانون سازی کرنے، یا قانون ساز کونسل کو تحلیل کرنے سے پہلے چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے ایگزیکٹو کونسل سے مشورہ کیا جائے گا۔

اگر چیف ایگزیکیٹو، ایگزیکیٹو کونسل کی اکثریتی رائے کو تسلیم نہیں کرتا، تو وہ مخصوص وجوہات ریکارڈ پر لائے گا۔

ممبران اپنا مشورہ انفرادی طور پر دیتے ہیں، لیکن کونسل کے حتمی نتائج کو مجموعی فیصلوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ایگزیکیٹو کونسل ممبران کی تقرری اور معطلی

بنیادی قانون (Basic Law) کے آرٹیکل 55 میں کہا گیا ہے کہ چیف ایگزیکیٹو، ایگزیکیٹو کونسل کے ممبران کی تقرری ایگزیکیٹو اداروں کے اہم عہدیداران، قانون ساز کونسل کے ممبران اور عوامی شخصیات میں سے کرے گا۔ اس وقت، اکاؤنٹیبلٹی سسٹم (احتسابی نظام) کے تحت مقرر کیے گئے ایگزیکیٹو کونسل کے 21 اہم عہدیداران (پرنسپل آفیشلز) ہیں جب کہ 16 نان آفیشلز ہیں۔ ممبران کی تقرری یا معطلی کا فیصلہ چیف ایگزیکیٹو کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

ایگزیکیٹو کونسل ممبران چینی شہری ہونے چاہیئں جو خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کے مستقل رہائشی ہوں اور انہیں کسی دوسرے ملک میں رہائش کا حق نہ ہو۔

ایگزیکیٹو کونسل ممبران کے عہدہ کی شرائط

ممبران کے لیے عہدہ کی مدت اس چیف ایگزیکیٹو کے عہدہ کی مدت سے زیادہ طویل نہ ہوگی جس نے اُن کا انتخاب کیا ہوگا۔