اس اہم سنگم پر جب کہ ہانگ کانگ مادرلینڈ میں واپس شمولیت کی 25ویں سالگرہ مناتے ہوئے استحکام سے خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کررہا ہے، مَیں مرکزی عوامی حکومت (سنٹرل پیپلز گورنمنٹ) کی طرف سے چَھٹی مُدت کے لیے خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ (HKSAR) کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر منتخب اور تقرر کیے جانے پر فخر محسوس کررہا ہوں اور میں اِس بہت بڑی ذمہ داری سے مکمل طور پر آگاہ ہوں جو اس عہدہ کی وجہ سے مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ میں چَھٹی مدت کے لیے HKSAR حکومت کی قیادت کرتے ہوئے "ایک مُلک، دو نظام"، "ہانگ کا کا انتظام سنبھالنے والے ہانگ کانگ کے لوگ" کے اصولوں کا جامع اور درست طور پر اطلاق کرنے اور بنیادی قانون (Basic Law) کے بالکل عین مطابق اعلیٰ سطح کی خودمختیاری کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
"ایک ملک، دو نظام" کا کامیاب نفاذ ہانگ کانگ کی مادر لینڈ میں واپسی کے بعد سے طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کے لیے اب تک کا بہترین آئینی تحفظ ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے ہنگاموں کے بعد، ہانگ کانگ نے افراتفری سے نظم و نسق کی طرف ایک بڑی تبدیلی حاصل کی ہے، اور خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کے اہم مرحلے پر ہے۔
ہانگ کانگ کی ترقی کی مضبوط بنیاد نسل در نسل ہمارے ہانگ کانگ کے لوگوں کی محنت سے منسوب ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے طور پر اپنے دور میں، مَیں اگلے پانچ سالوں میں ہانگ کانگ کی ترقی کو استحکام سے آگے لے جاتے ہوئے زیادہ خوشحالی تک بڑھانے کے لیے مناسب وقت کا بہترین استعمال کروں گا۔ میں عوام پر مبنی طرز حکمرانی کو آگے بڑھاؤں گا اور لوگوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نتیجہ خیز انداز اپنانے کی ضرورت پر زور دوں گا۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ عوام پر مبنی اِس طرز حکمرانی کے ذریعے، ہم سازگار حالات اور ترقی کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں تاکہ لوگ ہماری کامیابی کے ثمرات کو تکمیل کے زیادہ احساس کے ساتھ بانٹ سکیں۔ HKSAR کی چَھٹی مدتِ حکومت، طرز حکمرانی کی افادیت میں اضافہ اور ہانگ کانگ کی بین الاقوامی مسابقت کو بڑھانے میں متحد اور عملیت پسندی کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ اپنے کام اور اعمال کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرے گی اور اختلافات کو کم کرے گی تاکہ ہانگ کانگ کو ایک زیادہ قابل رہائش اور کھلے شہر کے طور پر تعمیر کیا جاسکے جہاں باہمی اعتماد اور امید غالب ہو۔
اس ویب سائٹ کے ذریعے، میں آپ کو اپنے طرزِ حکمرانی اور مستقبل کے کام کی سِمت کے حوالے سے مزید آگاہی دینا، اور آپ سے بہتر طور پر مُنسلک ہونا چاہتا ہوں۔ آیئے مِل کر ہانگ کانگ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں!
جان کے سی لی (John KC Lee)
چیف ایگزیکٹیو
خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ